اسلام آباد(الفجر آن لائن)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صدر آصف زرداری نے تاحال صوبے میں امن و امان کی صورتحال سے متعلق رپورٹ نہیں مانگی۔ ایک انٹرویو میں گورنر کے پی نے کہا کہ صدر نے جیسے ہی رپورٹ مانگی تو تیار کرکے سفارشات سمیت بھیج دوں گا، صوبے میں امن و امان کی صورتحال ٹھیک نہیں ہے،کے پی حکومت امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے وفاقی حکومت سے تعاون نہیں کر رہی۔

