راولپنڈی(الفجرآن لائن)راولپنڈی پولیس نے گھریلو تشدد پر راولپنڈی کی خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
تھانہ ویمن پولیس نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر ملیحہ سحر کی درخواست پر یہ مقدمہ نفسیاتی اور جسمانی تشدد کے الزامات کے تحت درج کیا ہے۔
ملیحہ سحر نے پولیس کو دی گئی درخواست میں فوری ریسکیو، تحفظ اور قانونی کاروائی کی استدعا کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ان کا شوہر جواد انہیں ذہنی و جسمانی تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا ہے 2 بچوں کی ماں ہونے کے باوجود
گزشتہ کئی ماہ سے میں مختلف النوع قسم کے مظالم برداشت کررہی ہوں 2 اکتوبر کی شام شوہر نے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے میرا موبائل بھی زبردستی چھین لیا اور مجھے کمرے میں بند کردیا
اس طرح مجھے حبس بیجا میں رکھ کر فیملی اور بچوں سے ملنے سے روک دیا مقدمہ کے متن کے مطابق شوہر خوف زدہ کرکے اذیت دیتا رہا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا رہا
جس سے میرے بچوں کو اور مجھے جانی جسمانی اور عزت و وقار کا خطرہ لاحق ہے میرے جسم پر زخموں کے نشانات اور جائے وقوعہ پر شواہد حاصل کرکے دستاویزی شکل دی جائے،
مقدمہ شوہر کو مجھ ہر دباو ڈالنے کے لئے بچوں کو استعمال سے روکا جائے پولیس نے ملیحہ سحر کی درخواست پر تعزیرات پاکستان کی دفعات 342 اور 506 کے تحت مقدمہ درج کر لیا

