پشاور(الفجرآن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کے باعث پشاور میں میٹرک سپلیمنٹری امتحانات کے پرچے ملتوی کر دیئے گئے۔پشاور بورڈ کے مطابق میٹرک سپلیمنٹری امتحانات دوم 2026 کے 7 سے 10 اکتوبر تک ہونے والے پرچے ملتوی کئے گئے ہیں۔کنٹرولر پشاور بورڈ کے مطابق ملتوی کئے گئے پرچوں کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، جبکہ 10 اکتوبر کے بعد ہونے والے پرچے پہلے سے جاری ڈیٹ شیٹ کے مطابق ہوں گے

