کوئٹہ (الفجرآن لائن) معاون برائے داخلہ بلوچستان بابر یوسفزئی نے واضح کیا ہے کہ جناح پیپلز ٹرین عوام کی ملکیت اور عوامی سہولت کا ایک اہم منصوبہ ہے، اور اس منصوبے کو نقصان پہنچانے یا اس میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف فوراً مقدمات درج کر کے قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عوامی سہولت کے منصوبوں کو نقصان پہنچانا کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور ایسے عناصر کے گرد قانون کا شکنجہ مزید سخت کیا جائے گا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ جناح پیپلز ٹرین ان کی اپنی سہولت کے لیے ہے، اس لیے وہ اس سے بھرپور مستفید ہوں اور اسے نقصان پہنچانے کی کوششوں کو ناکام بنائیں۔
معاون داخلہ نے شرپسند عناصر کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں امن، ترقی اور عوامی سہولت کے منصوبوں کو سبوتاژ کرنے والوں کے لیے کوئی رعایت نہیں ہے اور عوامی املاک کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش کا قانون کے مطابق سخت ترین جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شرپسند عناصر دراصل وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی عوامی مقبولیت سے شدید خائف ہیں اور اسی خوف کی وجہ سے وہ ایسی گھٹیا حرکتوں پر اتر آئے ہیں۔ بابر یوسفزئی کا کہنا تھا کہ جناح پیپلز ٹرین بلوچستان کے عوام کے لیے ایک انتہائی مثبت اور بڑا قدم ہے، اور حکومت صوبے کی ترقی کے سفر میں کسی

