کابل (الفجرآن لائن) دنیا بھر میں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افغان باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا گیا ہے۔ افغان میڈیا کے مطابق مختلف ممالک میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی گرفتاریوں اور ملک بدری کے اقدامات جاری ہیں۔
افغان میڈیا طلوع نیوز کے مطابق ترکیہ میں 9 ماہ کے دوران 29 ہزار 700 سے زائد غیر قانونی افغان باشندے گرفتار کیے گئے۔
رپورٹ کے مطابق فرانس نے بھی امن و امان کے لیے خطرہ قرار دیے گئے غیر قانونی افغان باشندوں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ یورپی یونین کے متعدد رکن ممالک غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو پہلے ہی ملک بدر کر چکے ہیں۔
متعدد ممالک کی جانب سے افغان شہریوں پر ویزہ پابندیاں عائد کرنے اور ملک بدری کے اقدامات کیے جا رہے ہیں

