میجر حسنین شہزاد ہمایوں اور کیپٹن عبدالصمد کی شہادت قومی نقصان ہے، میر سرفراز بگٹی
کوئٹہ(الفجرآن لائن) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کوئٹہ میں پاک فوج کے تربیتی طیارے کو پیش آنے والے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہید ہونے والے دونوں پائلٹس کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے میجر حسنین شہزاد ہمایوں اور کیپٹن عبدالصمد کی شہادت پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں پائلٹس کی شہادت ایک بڑا قومی نقصان ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس افسوسناک سانحے پر پوری قوم سوگوار خاندانوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔
میر سرفراز بگٹی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے شہداء کے درجات کی بلندی، مغفرت اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی۔

