ڈیرہ بگٹی : ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیرکوہ کے لعلی ڈل ایریا میں بارودی سرنگ کا دھماکا ہونے کے نتیجے میں ایک راہ گیر شدید زخمی ہوگیا پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے کے فوری بعد زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ بعد ازاں اسے پیرکوہ سے سول ہسپتال ڈیرہ بگٹی منتقل کردیا گیا ایس ایچ او پیرکوہ کے مطابق زخمی شخص کی شناخت میاں داد ولد دلی بگٹی کے نام سے ہوئی ہے واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔
