امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو خبردار کرتے ہوئےکہا ہےکہ ایران کے لیے وقت گزر رہا ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کو فوری طور پر حرکت میں آنا ہوگا ورنہ ان کے لیےکچھ بھی باقی نہیں رہےگا، وقت بہت اہم ہے۔
دوسری طرف
ایران کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی نے امریکا کی جانب سے بار بار دی جانے والی دھمکیوں پر ردعمل دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی نئی حماقت کا جواب مزید شدید حملوں کی صورت میں دیا جائے گا۔
بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ایران کے خلاف جنگ میں امریکا کی ناکامی کے بعد اگر وہ اپنی سبکی مٹانے کے لیے کوئی نیا اقدام اٹھاتا ہے تو اس کا نتیجہ ایران کی جانب سے مزید سخت اور تباہ کن حملوں کی صورت میں نکلے گا۔
انہوں نے کہا کہ اگر امریکی صدر کی دھمکیاں عملی شکل اختیار کرتی ہیں اور ایران کے خلاف کوئی نئی جارحیت کی جاتی ہے تو امریکا کے مفادات اور اس کی فوج کو غیر متوقع اور شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔
