امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دعویٰ کیاکہ ایران ڈیل کرنےکےلیے بےتاب ہے، انہوں نے ساتھ دھمکی بھی دی کہ اگر ایران کے ساتھ ڈیل نہیں ہوئی تو امریکا دوبارہ حملہ کرسکتا ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں لوگوں کی حالت انتہائی خراب ہے، وہ ڈیل چاہتاہے، ایران کےاندر بدترین معاشی صورتحال کےباعث شدید عوامی غم اور غصہ ہے، ایران جنگ کو ابھی تین ہی ماہ ہوئےہیں، اس میں بھی زیادہ وقت سیز فائر کا ہے، آبنائے ہرمز کو بھی کھول دیں گے لیکن مجھے کوئی جلدی نہیں۔
ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران بدترین شکست سے دوچار ہے، ایران کو بری طرح تباہ کردیا، آئندہ دنوں میں مزید چیزیں دیکھیں گے، ایران کے ساتھ معاہدے پر جلدی نہیں۔
ٹرمپ نے مزید کہا ایران سےمتعلق میرا اور اسرائیلی وزیراعظم کا مشترکہ مؤقف ہے، ایران کے حوالے سے نیتن یاہو وہی کریں گے جو میں کہوں گا۔
ٹرمپ نے کہا ہم نےویتنام، افغانستان، عراق اور دیگرملکوں میں کئی کئی سال تک جنگیں لڑیں، ایران جنگ میں ہم نے صرف 13 جانیں گنوائیں، دیگر جنگوں میں ہم نے لاکھوں جانیں گنوائیں۔
صدر ٹرمپ بولے میرے خیال میں چینی صدر سے روسی صدرپیوتن کا ملاقات کرنا اچھاہے لیکن صدر پیوٹن کی استقبالیہ تقریب اتنی شاندار نہیں تھی جتنی میری تھی۔
