پاکستان اور قطر کی ثالثی میں شروع ہونے والے مذاکرات سے پہلے اعلیٰ سطحی سفارتی رابطے، امریکی و ایرانی وفود بھی موجود
برگن سٹاخ(الفجر آن لائن)سوئٹزرلینڈ کے شہر برگن سٹاخ میں ایران اور امریکہ کے درمیان مجوزہ مذاکرات کے آغاز سے قبل ایک اہم سفارتی پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس اور ان کے وفد سے ملاقات کی ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ ملاقات اس وقت ہوئی جب پاکستان اور قطر کی ثالثی میں امریکہ اور ایران کے درمیان بلاواسطہ مذاکرات کا باقاعدہ آغاز ہونا تھا۔ ان مذاکرات کو خطے کی موجودہ کشیدہ صورتحال میں ایک اہم سفارتی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔امریکی وفد میں مشرقِ وسطیٰ کے لیے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور سابق امریکی صدر کے مشیر جیرڈ کشنر بھی شامل تھے۔
ایرانی وفد کی قیادت ایرانی پارلیمان کے اسپیکر باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی کر رہے ہیں، جو پہلے سے سوئٹزرلینڈ میں موجود ہیں۔یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستان اور قطر کو ان مذاکرات میں ثالثی کا کردار سونپا گیا ہے اور دونوں فریقین کے درمیان براہِ راست بات چیت کا آغاز عالمی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
