اسلام آباد (الفجر آن لائن) فیفا ورلڈ کپ 2026 میں گولز کی غیر معمولی بارش نے فٹبال کی تاریخ میں ایک نیا باب رقم کر دیا ہے، جہاں ٹورنامنٹ کے محض 33 ویں میچ میں ہی 100 گولز کا سنگ میل عبور کر لیا گیا۔یہ سنگ میل نیدرلینڈز کے اسٹار اسٹرائیکر گوڈے گیپگو نے سویڈن کے خلاف میچ میں اس وقت مکمل ہوا جب انہوں نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ہیٹ ٹرک میں اپنا تیسرا گول اسکور کیا اور اپنی ٹیم کو 1-5 کی بڑی فتح دلائی۔
کوڈی گیپکو کی ہیٹ ٹرک، ورلڈ کپ 2026 میں 100 واں گول مکمل کی اعداد و شمار کے مطابق ورلڈ کپ 2026 میں فی میچ گول اسکورنگ کی اوسط 3.09 تک پہنچ چکی ہے، جو گزشتہ کئی دہائیوں کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہی رفتار برقرار رہی تو اس ایڈیشن میں مجموعی گولز کی تعداد 300 سے بھی تجاوز کر سکتی ہے۔یہ بھی قابلِ ذکر ہے کہ 1958 کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب اتنے کم میچز میں 100 گولز مکمل ہوئے ہیں، جو اس ورلڈ کپ کو فٹبال کی تاریخ کے سب سے زیادہ سنسنی خیز اور تیز رفتار ایڈیشنز میں شامل کر رہا ہے۔
