پال ایوری کی موت سے امریکی شوبز اور صحافتی حلقوں میں سوگ کی فضا
نیو جرسی (الفجر آن لائن) امریکی سوپ اوپیرا آل مائی چلڈرن میں ہیوئی کا کردار ادا کرنے والے معروف امریکی اداکار پال ایوری اور ان کی اہلیہ شیلا ایوری نیو جرسی میں اپنے گھر میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں ہلاک ہو گئے۔امریکی حکام کے مطابق بلیئرز ٹاؤن، نیو جرسی میں واقع ان کی رہائش گاہ سے مقامی وقت کے مطابق تقریباً 12:38 بجے آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی، جس کے بعد ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔
امدادی کارکنوں نے گھر کے اندر پال ایوری اور ان کی اہلیہ کو بے ہوش حالت میں پایا اور فوری طور پر انہیں جلتی ہوئی عمارت سے باہر نکال کر ابتدائی طبی امداد فراہم کی، تاہم دونوں جانبر نہ ہو سکے۔حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر رات 1:03 بجے قابو پا لیا گیا، جبکہ واقعے کی اصل وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ مشتبہ قرار نہیں دیا گیا، تاہم آگ لگنے کے سبب کا تعین تفتیش مکمل ہونے کے بعد ہی کیا جا سکے گا۔81 سالہ پال ایوری نے طویل عرصے تک اداکاری کے میدان میں خدمات انجام دیں اور ٹیلی ویڑن پر خاصی شہرت حاصل کی
