چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان نے صوبے میں گڈ گورننس، انتظامی اصلاحات اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل میں مؤثر اور فعال کردار ادا کیا ہے۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
کوئٹہ ( الفجرآن لائن)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اتوار کو بلوچستان اسمبلی میں نئے مالی سال کے بجٹ پر اظہار خیال کے دوران چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اپنے خطاب میں کہا کہ چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان نے صوبے میں گڈ گورننس، انتظامی اصلاحات اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل میں مؤثر اور فعال کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ انتظامی ٹیم کی مربوط حکمت عملی کے باعث حکومتی پالیسیوں پر عملدرآمد میں بہتری آئی ہے اور عوامی مسائل کے حل کے عمل میں نمایاں تیزی دیکھنے میں آئی ہے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ شکیل قادر خان کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں اور انتظامی تجربہ بلوچستان میں اصلاحاتی ایجنڈے کے نفاذ میں معاون ثابت ہوا ہے، جس کے نتیجے میں سرکاری اداروں کی کارکردگی میں بہتری اور شفافیت کے فروغ میں مدد ملی ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان کی جانب سے چیف سیکرٹری کی خدمات کے اعتراف پر ایوان میں موجود اراکین نے بھی ان کی کارکردگی کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا۔
