سرانان(الفجر آن لائن) سرانان میں مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں متعدد مقامی افراد متاثر ہوئے اور خواتین بھی زخمی ہو ئیں۔ واقعے کے خلاف شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے،مقامی افراد کا کہنا ہے کہ علاقے میں مسلح عناصر امن و امان کے لیے ناسور بن چکے ہیں اور ان کے خلاف موثر کارروائی نہ ہونے کے باعث عوام خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہے ہیں،واقعے کے خلاف متاثرہ افراد اور شہریوں نے سرانان تھانے کے سامنے احتجاج شروع کر دیا ہے۔
مظاہرین نے ملزمان کی فوری گرفتاری، زخمیوں کو انصاف اور علاقے میں امن و امان کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے مرکزی شاہراہ بھی بلاک کر دی ہے،مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک ذمہ دار افراد کے خلاف سخت کارروائی نہیں کی جاتی، احتجاج جاری رہے گا۔ انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ صورتحال کا فوری نوٹس لے کر عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے دوسری جانب حاجی محمدعیسیٰ خان کاکوزئی نے سوشل میڈیا پر اپنے اکاونٹ سے جاری بیان میں کہا ہے کہ یہ چند لوگوں کا ٹولہ ہے کو کچھ عرصہ سے میرے خلاف سازشیں کرنے میں مصروف عمل ہے ہمارا کسی کے ساتب نہ کوئی تضاد ہے نہ کوئی کاروباری لین دین ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہے۔
