کوئٹہ (الفجرآن لائن) جھل مگسی کے علاقے میں گزشتہ روز نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کردیا۔ گورنر ہاؤس کے کیمپ آفس کو نذر آتش کرکے وہاں پر موجود ڈی ایس پی کے بھانجے سمیت 2 افراد کو اپنے ہمراہ لے گئے۔
پولیس کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے جھل مگسی میں گورنر ہاؤس کے کیمپ آفس پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کردیا اور مذکورہ گورنر ہاؤس کو آگ لگادی۔ جاتے ہوئے نغور کے مقام سے ڈی ایس پی کے بھانجے شعیب اور آکاش کمار کو اپنے ہمراہ لے گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ دونوں افراد سرکاری گاڑی میں سوار تھے۔ مزید کارروائی جھل مگسی پولیس کررہی ہے۔
