کوئٹہ (الفجرآن لائن) قلعہ سیف اللہ پولیس نے انٹیلی جنس بیسڈ معلومات پر کارروائی کرتے ہوئے ظفر اللہ کیس میں دوسرے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز ایس ایچ او قلعہ سیف اللہ نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے ظفر اللہ کیس میں دوسرے شریک ملزم محمود سکنہ موسیٰ خیل کو گرفتار کرلیا۔ ان تمام کارروائیوں میں آئی بی قلعہ سیف اللہ کی خصوصی معاونت درکار رہی۔
