کوئٹہ (الفجرآن لائن) سبی کے علاقے سے اغواء ہونے والے اے ایس آئی کی 3 دن بعد نعش برآمد کرلی گئی۔ پولیس کے مطابق گزشتہ چند روز قبل اے ایس آئی نہال خان کو ڈھاڈر سے سبی جاتے ہوئے نامعلوم مسلح افراد اغواء کرکے لے گئے اور ان کا موبائل بند ہوگیا۔ جس کے بعد وہ لاپتہ تھے۔ اس کے اہلخانہ اور رشتہ دار تلاش کرتے رہے لیکن کوئی معلومات نہ ملی۔ گزشتہ روز سبی ایئر پورٹ روڈ کے علاقے سے اس کی نعش ملی جسے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔
