نامعلوم ملزمان کیخلاف زیردفعہ 322 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی
فیصل آباد (الفجرآن لائن)سول لائن پولیس نے زہریلا کھانا کھانے سے کم سن بہن بھائی کی ہلاکت’ ماں اور تین بچوں کی حالت غیر ہونے پر نامعلوم ملزمان کیخلاف زیردفعہ 322 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی جبکہ کم سن بہن بھائی کے پوسٹ مارٹم کے بعد نمونہ تجزیہ کیلئے لاہور فرانزک لیبارٹری بھجوا دیئے گئے۔
نیو سول لائن کمپنی باغ روڈ کے رہائشی زاہد نوید قادری نے سول لائن3 پولیس کو درخواست گزارتے ہوئے بتایا کہ 18جون کو رات 8 بجے اپنے اہل خانہ اہلیہ عاصمہ اور پانچ بچوں 10 سالہ غلام محمد’ 6 سالہ منیر’ 9 سالہ بتول فاطمہ’ 11 سالہ غلام محی الدین اور 15 سالہ سعدیہ نے گھر میں تیار کی جانے والی دال کیساتھ باہر سے روٹی منگوا کر کھائی اور رات کو سو گئے۔
صبح بیدار ہوئے تو طبیعت خراب ہو گئی۔ 19جون کو دوپہر بیوی بچوں کیساتھ سول ہسپتال آیا جہاں پر دوران علاج بتول فاطمہ اور منیر احمد زندگی کی بازی ہار گئے
۔ جن کی موت زہریلا کھانا کھانے سے ہوئی جبکہ دیگر زیرعلاج ہیں، جس پر پولیس نے نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر کے نمونہ کو تجزیہ کیلئے لاہور لیبارٹری بھجوا دیا اور نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
