دو ہفتوں میں انٹیلی جنس بنیادوں پر متعدد کارروائیاں، نان ڈیوٹی پیڈ گاڑیاں، کپڑا، سگریٹ، گٹکا اور دیگر اسمگل شدہ اشیا برآمد
پشاور (الفجرآن لائن) پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ پشاور نے اسمگلنگ کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں کرتے ہوئے گزشتہ دو ہفتوں کے دوران انٹیلی جنس پر مبنی آپریشنز میں 1.163 ارب روپے سے زائد مالیت کا اسمگل شدہ سامان اور نان ڈیوٹی پیڈ گاڑیاں ضبط کر لیں۔ حکام کے مطابق کارروائیاں حکومت کی اسمگلنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کی گئیں۔پاکستان کسٹمز کے مطابق مختلف کارروائیوں کے دوران جعلی ڈیکلریشن کے ذریعے اسمگل کیا جانیوالا 6,330 کلوگرام سیلولوز ایسیٹیٹ ٹاؤ قبضے میں لیا گیا، جبکہ ایک بیڈفورڈ ٹرک سے 4,052 کلوگرام مردانہ و زنانہ کپڑا برآمد کرکے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔کسٹمز حکام نے مزید بتایا کہ کارروائیوں کے دوران 7,380 سلیوز سگریٹ اور 1,100 کلوگرام گولڈ گٹکا بھی ضبط کیا گیا، جبکہ ضلع ہزارہ کے علاقے تھاکوٹ میں ایک اسوزو ٹرک سے غیر ملکی اور نان ڈیوٹی پیڈ اشیائے خورونوش کی بڑی کھیپ برآمد کی گئی۔بیان کے مطابق کسٹمز انفورسمنٹ نے تقریباً 2 کروڑ 55 لاکھ روپے مالیت کی تین لگڑری نان ڈیوٹی پیڈ گاڑیاں بھی تحویل میں لے لیں، جن کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے
