اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات میں شرکت، بعد ازاں ترکیہ میں صدر اردوان سے ملاقات کریں گے
اسلام آباد (الفجرآن لائن) وزیراعظم محمد شہباز شریف کے دورہ ایران کے شیڈول میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم اب اعلیٰ سطحی سرکاری وفد کے ہمراہ جمعہ کو تہران روانہ ہوں گے، جہاں وہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے دورے کے دوران پاکستانی وفد کی ایرانی قیادت سے اہم ملاقاتیں بھی متوقع ہیں، جن میں پاک ایران تعلقات، دوطرفہ تعاون، سرحدی امور اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف ایران کے دورے کے بعد ترکیہ روانہ ہوں گے، جہاں ان کی ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات متوقع ہے۔
