ہیری کین نے صرف 11 منٹ میں دو گول کرکے کانگو کی پہلی بار پری کوارٹر فائنل میں کھیلنے کی امیدوں کو خاک میں ملا دیا
اٹلانٹا (الفجر لائن)انگلینڈ کے کھلاڑی ہیری کین کی شاندار کارکردگی کی بدولت انتہائی سنسنی خیز مقابلے میں سابق عالمی چیمپئن انگلینڈ نے کانگو کو 2-1 شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ کانگو کو میچ کے 74ویں منٹ تک ایک گول کی برتری حاصل تھی لیکن ہیری کین نے صرف 11 منٹ میں دو گول کرکے کانگو کی پہلی بار پری کوارٹر فائنل میں کھیلنے کی امیدوں کو خاک میں ملا دیا
