اسلام آباد ( الفجرآن لائن) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور نے اپنے ملحقہ لاء کالجوں سے جاری 1200 سے زائد مشتبہ ایل ایل بی اسناد منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور نے اپنے ملحقہ لاء کالجوں سے جاری 1200 سے زائد مشتبہ ایل ایل بی اسناد منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اسناد کی منسوخی کے لیے عوامی نوٹس بھی جاری کیا جا رہا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ منسوخ کی گئی اسناد میں ملک کے کئی معروف قانون دانوں کے نام بھی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی کی جانب سے یونیورسٹی اور ملحقہ لاء کالجوں کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے دوران متعدد مشتبہ ریکارڈ سامنے آئے۔رپورٹ کے مطابق پہلے مرحلے میں مبینہ جعلی ریکارڈ کے معاملے پر 128 افراد کے خلاف ایف آئی آرز درج کی گئیں، دوسرے مرحلے میں اس معاملے میں ملوث 8 سے زائد افسران کو معطل کر کے ان کے جامعہ میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق متعلقہ افراد کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 15 دن کے اندر اپنی ڈگریوں کے درست ہونے کے ثبوت جمع کرائیں، ورنہ ان کی ڈگریاں اور نتائج منسوخ کر دیے جائیں گے

