ایس ایس پی پشین کی خصوصی ہدایت پر غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں تیزکردی
پشین(الفجرآن لائن) ایس ایس پی پشین کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں تھانہ یارو پولیس نے ایس ایچ او نوید عالم کی سربراہی میں، ڈی ایس پی گل عظمت شاہ گیلانی کی نگرانی اور نصیب اللہ کی زیر نگرانی کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے ایک عدد کلاشنکوف اور ایک عدد 9 ایم ایم پستول برآمد کر لیا گیا، جنہیں قبضے میں لے کر تھانے منتقل کر دیا گیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے، جبکہ اسلحے کے ممکنہ استعمال اور دیگر پہلوں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ایس ایس پی پشین نے واضح کیا ہے کہ ضلع میں امن و امان کے قیام اور جرائم کی روک تھام کے لیے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور قانون شکنی کرنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

