راولپنڈی (الفجر آن لائن) راولپنڈی سانپ کے ڈسنے اور ڈوب جانے کے 2 الگ الگ واقعات میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے ریسکیو ذرائع کے مطابق کچہری چوک میں 34 سالہ محمد حسین کو خطرناک سانپ نے ڈس لیا جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق متوفی اڈیالہ کے علاقے گورکھپور کا رہائشی تھا دوسرے واقعہ میں نامعلوم شخص گلستان کالونی کے قریب نالے میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق نالہ سے نامعلوم شخص کی نعش ملی ہے جس کے بارے میں یہ نہیں کہا جا سکتا کہ کس جگہ ڈوبا تھا تاہم دونوں افراد کی میتیں ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔

