کوئٹہ (الفجرآن لائن) نوشکی اور قلات میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 4 دہشت گردوں کو ہلاک کرکے ان کے خفیہ ٹھکانے مسمار کردیئے اور وہاں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود، دھماکہ خیز مواد برآمد کرکے قبضے میں لے لیا سیکورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز سیکورٹی فورسز نے قلات کے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد مارے گئے اور ان کے خفیہ ٹھکانوں کو زمین بوس کردیا گیا اور ان کی پناہ گاہوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود، دھماکہ خیز مواد برآمد کرکے قبضے میں لے لیا اسی طرح نوشکی کے علاقے میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرکے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ان کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کرکے قبضے میں لیکر کارروائی شروع کردی۔

