کوئٹہ (الفجرآن لائن) چمن کے علاقے میں نامعلوم ملزمان کی جانب سے گھر پر دستی بم حملے کے نتیجے میں ایک مزدور جاں بحق 4 زخمی ہوگئے نعش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا پولیس کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان کے سرحدی شہر پرانا چمن میں نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے مزدوروں کی رہائش گاہ پر دستی بم پھینکا جو رہائشگاہ کے قریب گر کر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک مزدور نصر الدین سکنہ کشمور جاں بحق جبکہ 4 مزدور زخمی ہوگئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ نعش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی مزید کارروائی چمن پولیس کررہی ہے۔

