کوئٹہ (الفجر آن لائن) بلوچستان ہیلتھ کیئر کمیشن کہ جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق بعض میڈیا نمائندے آپریشن تھیٹرز، آئی سی یوز، ایمرجنسی وارڈز، آئسولیشن یونٹس اور دیگر حساس طبی شعبوں میں بغیر اجازت داخل ہوکر ویڈیوز بنانے۔
تصاویر لینے اور مریضوں و طبی عملے کے انٹرویوز کر رہے ہیں جو مریضوں کی رازداری، وقار اور علاج کے عمل پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے بلوچستان ھیلتھ کئیر کمیشن کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈاکٹر نور محمد قاضی کی طرف سے جاری کردہ ۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ مریضوں، تیمارداروں، طبی عملے یا طبی خدمات کی فوٹوگرافی، ویڈیو گرافی، ریکارڈنگ یا انٹرویوز صرف قانونی
اجازت اور مریضوں کی رازداری و کو یقینی بناتے ہوئے ہی ممکن ہوں گے بلوچستان ہیلتھ کیئر کمیشن نے تمام طبی اداروں کو ہدایات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے۔
کہ خلاف ورزی کی صورت میں بلوچستان ہیلتھ کیئر کمیشن ایکٹ 2019 اور دیگر متعلقہ قوانین کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اعلامیہ کے مطابق بلوچستان ہیلتھ کیئر کمیشن نے صوبے بھر کے سرکاری و نجی اسپتالوں اور دیگر طبی مراکز میں میڈیا نمائندوں کے غیر مجاز داخلے پر پابندی عائد کرتے ہوئے سرکلر جاری کر دیا ہے

