کوئٹہ (الفجر آن لائن) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سیکورٹی ہائی الرٹ کے باعث ریڈ زون جانے والے تمام راستوں کو ٹرکوں اور کنٹینرز کھڑے کرکے بند کردیا گیا جس کی وجہ سے شہر کی مختلف سڑکوں پر ٹریفک جام ہونے سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑا تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں سیکورٹی ہائی الرٹ کے باعث ریڈ زون کو جانے والے راستوں سیشن کورٹ،جی پی او چوک، کمشنر چوک، جعفر خان جمالی چوک، عبدالستار ایدھی چوک سمیت دیگر سڑکوں کو ٹرکوں اور کنٹینر کھڑے کرکے ٹریفک کی آمدو رفت کے لئے بند کردیا گیا جبکہ انسکمب روڈ، سبزل روڈ، بروری روڈ کو ملانے والی سڑک جامعہ بلوچستان کے سب کیمپس کے قریب سے بھی بند ہونے کی وجہ سے شہر میں ٹریفک کا نظام بری مفلوج رہا اور شہریوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ حکومت سڑکوں کو بند کرنے کی بجائے مسائل کے حل کو یقینی بناتے ہوئے آئے روز شہریوں کی مشکلات کے ازالے کے لئے اقدامات اٹھائے۔

