راولپنڈی (الفجرآن لائن) پاکستان کے دورے پر موجود ناروے کے وزیر خارجہ ایسپن بارتھ ایڈے کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی کی امد اورآرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔
،آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور پاکستان اور ناروے کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے عالمی امن اور علاقائی استحکام کے حوالے سے پاکستان کے نقطہ نظر کو اجاگر کیا اور مشترکہ سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے تعاون اور مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔
ناروے کے وزیر خارجہ نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کی مسلح افواج کے پیشہ ورانہ کردار کو سراہا، دونوں فریقین نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور دفاع و سلامتی کے شعبوں میں باہمی روابط کو وسعت دینے کے عزم کا بھی اعادہ کیا،

