متعدد بلز قانون سازی کے لیے پیش کیے جائیں گے، دونوں ایوانوں کے اجلاس دو ہفتے جاری رہنے کا امکان
اسلام آباد (الفجر آن لائن) سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس طلب کر لیے گئے ہیں۔ وزیراعظم کی ایڈوائس پر سینیٹ کا اجلاس پیر 17 اگست کو شام 4 بجے جبکہ قومی اسمبلی کا اجلاس شام 5 بجے ہوگا۔پارلیمانی ذرائع کے مطابق دونوں ایوانوں کے اجلاس میں سرکاری ایجنڈا زیرِ بحث آئے گا اور متعدد بلز قانون سازی کے لیے پیش کیے جائیں گے
۔ذرائع کے مطابق حکومت مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے حوالے سے بھی پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے گی اور معاہدے سے متعلق امور ایوان میں زیرِ بحث آنے کا امکان ہے۔پارلیمانی ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس تقریباً دو ہفتے تک جاری رہنے کا امکان ہے

