مالی سال 2025-26 میں بجٹ خسارہ 4 ہزار 763 ارب روپے ریکارڈ، قرضوں پر سود کی مد میں 6 ہزار 947 ارب روپے ادا کیے گئے، وزارت خزانہ
اسلام آباد (الفجر آن لائن) وزارت خزانہ کی دستاویز کے مطابق مالی سال 2025-26 کے دوران حکومت نے پٹرولیم لیوی کی مد میں مقررہ ہدف سے 99 ارب روپے زائد وصول کیے۔ پٹرولیم لیوی کی مد میں 1 ہزار 468 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 1 ہزار 567 ارب روپے اکٹھے کیے گئے
۔دستاویز کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران ٹیکس اور نان ٹیکس آمدن مجموعی طور پر 19 ہزار 773 ارب روپے رہی، جبکہ آئی ایم ایف کی شرط کے تحت پرائمری بیلنس 3 ہزار 634 ارب روپے سرپلس ریکارڈ کیا گیا۔
اخراجات میں کمی اور پٹرولیم لیوی کی مد میں اضافی وصولیوں کے باعث پرائمری بیلنس ہدف سے زائد سرپلس رہا۔وزارت خزانہ کے مطابق مالی سال 2025-26 میں بجٹ خسارہ 4 ہزار 763 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا، جبکہ حکومت نے مجموعی طور پر 3 ہزار 313 ارب روپے قرض لیا۔

