کوئٹہ(الفجرآ ن لائن) زیارت کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے دوافراد کو قتل اور دو کو زخمی کر دیا اور فرار ہوگئے واقع کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ اور پولیس موقع پر پہنچ گئی نعشوں کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا
پولیس کے مطابق گزشتہ روز زیارت کے علاقے کچھ میں نا معلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے دو افراد یونس خان سکنہ کلی نسک اور احسان اللہ سکنہ کلی شریف آباد کو قتل کر دیا
اور فرار ہوگے واقع سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا واقع کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس سیکورٹی فورسز اور انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا
نعشیں ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئیں مزید کاروائی پولیس کر رہی ہے۔

