خضدار راولپنڈی (الفجرآن لائن) بلوچستان کے ضلع خضدار میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر ایک انتہائی کامیاب اور مؤثر آپریشن کرتے ہوئے کالعدم تنظیم ‘فتنۃ الہندوستان’ کے 10 دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کر دیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ کارروائی خضدار کے علاقے شور پرود کے دشوار گزار پہاڑی سلسلے میں کی گئی، جہاں دہشت گرد تین چھوٹی ٹولیوں کی شکل میں روپوش تھے۔ فورسز نے خفیہ معلومات ملتے ہی ٹھکانوں کا محاصرہ کیا، جس کے بعد دونوں اطراف سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ کامیاب کارروائی کے بعد سیکیورٹی فورسز نے فرار ہونے والے دیگر دہشت گردوں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن مزید تیز کر دیا ہے، جبکہ حکام نے عزم ظاہر کیا ہے کہ ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک یہ تعاقب جاری رہے گا۔
خفیہ اطلاعات پر کارروائی، دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ، سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن جاری
فورسز کی جانب سے علاقے کے مختلف حصوں کو کلیئر کرنے کے لیے کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک تعاقب جاری رہے گا اور دہشت گرد عناصر کو ان کے منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں امن و امان کے قیام اور دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا ہے

