قلات(الفجرآن لائن)کے علاقے رودینجو سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے، جسے فائرنگ کرکے قتل کیاگیاہے۔پولیس کے مطابق دورانِ تلاشی متوفی کی جیب سے شناختی کارڈ برآمد ہوا۔
جس کے ذریعے متوفی کی شناخت ابراہیم ولد محمد رحیم، سکنہ پشتون آباد، مکان نمبر 135، محلہ محمود آباد، عدوزئی کالونی کوئٹہ کے نام سے ہوئی۔ڈسٹرکٹ پولیس نے لاش کو ضروری کارروائی اور شناخت کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال قلات منتقل کر دیا ہے۔
پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی شخص کو متوفی کے حوالے سے معلومات ہوں تو اس کے ورثاء کو اطلاع دینے کے ساتھ ساتھ قلات پولیس سے رابطہ کریں۔0844210601 10844210601
یاد رہے کہ اس سے قبل آج قلات کے علاقے ریج سے بھی ایک خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی تھی، جسے شناخت کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

