گلگت بلتستان (الفجرآن لائن) براڈ پیک پر جاری سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے دوران معروف پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی کی میت ریسکیو کرلی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق سہیل سخی کی میت آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے براڈ پیک سے اسکردو سی ایم ایچ منتقل کردی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ براڈ پیک پر پیش آنے والے حادثے میں مجموعی طور پر 10 کوہ پیما لاپتہ ہوئے تھے، جن میں 9 غیرملکی اور ایک پاکستانی کوہ پیما شامل تھا۔
حادثے کے بعد لاپتہ ہونے والے 10 کوہ پیماؤں میں سے 7 کی میتیں پہلے ہی متعلقہ ممالک روانہ کی جاچکی ہیں، جبکہ اب پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی کی میت بھی ریسکیو کرلی گئی ہے۔
سہیل سخی کا تعلق گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ سے تھا۔ براڈ پیک حادثے کے بعد لاپتہ کوہ پیماؤں کی تلاش اور ریسکیو کے لیے سرچ آپریشن جاری رکھا گیا، جس کے دوران سہیل سخی کی میت برآمد کی گئی۔

