ودہولڈنگ ٹیکس میں کمی کے لیے کمیٹی قائم، پیٹرول و ڈیزل کی یومیہ قیمتوں پر حکومت نے 15 روز مانگ لیے، عبدالعلیم خان کی ٹرانسپورٹرز کو تعاون کی یقین دہانی
اسلام آباد (الفجرآن لائن) حکومت اور آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز اتحاد کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے، جس کے بعد ٹرانسپورٹرز اتحاد نے اپنی ہڑتال 40 روز کے لیے مؤخر کرنے کا اعلان کردیا۔ مذاکرات میں ٹرانسپورٹرز کے مختلف مطالبات اور شعبے کو درپیش مسائل پر تفصیلی بات چیت ہوئی، جبکہ متعدد مطالبات پر حکومتی سطح پر پیش رفت اور یقین دہانی کرائی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز اتحاد کے صدر شہزاد اعوان نے مذاکرات کی کامیابی کے بعد ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ عبدالعلیم خان نے سب سے پہلے ٹرانسپورٹرز کا مؤقف سنا اور ان کے مسائل کے حل کے لیے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔شہزاد اعوان کے مطابق وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے ٹرانسپورٹرز کے تقریباً تمام مطالبات تسلیم کر لیے ہیں، جبکہ بعض معاملات کے حل کے لیے عملی اقدامات بھی شروع کر دیے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ودہولڈنگ ٹیکس میں کمی کے مطالبے پر غور کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، جو اس معاملے کا جائزہ لے گی۔
صدر ٹرانسپورٹرز اتحاد نے بتایا کہ حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں روزانہ تبدیلی کے فیصلے پر بھی 15 دن کا وقت مانگا ہے۔ ان کے مطابق اس معاملے پر حکومت کی جانب سے مزید مشاورت اور اقدامات متوقع ہیں۔دوسری جانب وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور ٹرانسپورٹرز نے سنجیدگی سے مذاکرات کیے اور دونوں جانب سے ایک دوسرے کے مؤقف کو سمجھنے کی کوشش کی گئی

