سنجاوی (الفجرآن لائن) بلوچستان کے ضلع زیارت کی تحصیل سنجاوی میں نامعلوم مسلح افراد نے دکی روڈ پر واقع شارٹ کٹ پولیس چوکی کو بارودی مواد سے دھماکا کر کے مکمل طور پر تباہ کر دیا۔ ذرائع کے مطابق یہ واقعہ رات کے وقت پیش آیا، جہاں حملہ آوروں نے چوکی کو نشانہ بنایا۔
دھماکا اس قدر شدید تھا کہ پولیس چوکی کی عمارت زمین بوس ہو گئی، تاہم خوش قسمتی سے واقعے کے وقت وہاں کوئی اہلکار موجود نہیں تھا جس کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور نامعلوم ملزمان کی تلاش کے لیے بڑے پیمانے پر تحقیقات اور سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے

