کوئٹہ(الفجرآن لائن) سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے بسیمہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 2 دہشت گردوں کو ہلاک اور 3 کو زخمی کرکے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں دستی بم، آئی ای ڈیز، ایمونیشن اور میگزین برآمد کرکے قبضے میں لے لیا سیکورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز سیکورٹی فورسز کے عملے نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران بسیمہ کے علاقے کلی زائیک اور کاغلی کے درمیان بسیمہ کیمپ سے 12 کلو میٹر دور دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا جس میں 2 دہشتگردمارے گئے جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے قبضے سے تیار آئی ای ڈیز، دستی بم، میگزین اور ایمونیشن سمیت دیگر سامان برآمد کرکے قبضے میں لے لیں

