اسلام آباد(الفجرآن لائن)حوثی حملے میں زخمی 6 پاکستانی سیلرز بحفاظت وطن واپس پہنچ گئے جبکہ حوثی حملے میں جاں بحق 2 پاکستانی سیلرز کی میتیں بھی پاکستان پہنچا دی گئی ہیں۔
پاکستان نے حوثی حملے کی شدید مذمت کی ہے اور نائب وزیراعظم و
وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے حملے میں جاں بحق افراد کی میتوں اور زخمیوں کی واپسی میں تعاون پر سعودی وزارت خارجہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔
دفترخارجہ کے ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار نے کہا کہ زخمی پاکستانی سیلرز اور میتوں کی باعزت و بروقت واپسی یقینی بنائی گئی.
پاکستانی قونصل جنرل جدہ اور سفارتخانہ ریاض کی فوری کاوشی۔
قابلِ تحسین ہیں، یمن میں پاکستانی سفارتی مشن نہ ہونے کے باوجود وطن واپسی کے انتظامات مکمل کیے گئے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ ایف آئی اے سمیت تمام متعلقہ اداروں نے پاکستان پہنچنے پر معاونت کی۔
اسحاق ڈار نے سعودی وزارت خارجہ کا طبی امداد اور جدہ میں انتظامات پر پاکستان نے شکریہ ادا کیا۔
پاکستان نے سمندری جہازوں کے عملے کی سلامتی ہر صورت یقینی بنانے پر زوردیتے ہوئے زخمی پاکستانی سیلرز اور جاں بحق افراد کے اہلخانہ کو ہر ممکن معاونت جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

