چاغی (الفجرآن لائن) زیارت بلانوش میں نامعلوم مسلح افراد نے لوکل گورنمنٹ ریسٹ ہاؤس کو آگ لگا دی۔چاغی کے علاقے یونین کونسل زیارت بلانوش میں نامعلوم مسلح افراد نے لوکل گورنمنٹ کے ریسٹ ہاؤس میں توڑ پھوڑ کے بعد قیمتی سامان اٹھا لیا اور عمارت کو آگ لگا دی۔پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ تھانہ چاغی کی حدود میں پیش آیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی اور مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔واقعے میں ہونے والے نقصان اور دیگر تفصیلات سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔

