کوئٹہ (الفجرآن لائن) بلیدہ کے علاقے میں ایف سی کو راشن دیکر واپس آنے والی گاڑیوں پر فائرنگ سے ڈرائیور جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے کیچ کی تحصیل بلیدہ میں گاڑیاں ایف سی ہیڈ کوارٹر میں راشن پہنچا کر واپس آرہی تھی کہ نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی۔
جس کے نتیجے میں ٹرک ڈرائیور جاں بحق جبکہ زمباد گاڑی کا ڈرائیور زخمی ہوگیا۔
نعش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا بتایا جاتا ہے مسلح افراد ایک نوجوان کو اپنے ہمراہ لے گئے ہیں۔

