اسلام آباد(الفجرآن لائن)سرکاری افسران کے قبل ازوقت ریٹائر منٹ لینے کے رجحان میں اضافہ دیکھا گیا ہے اوررواں سال صرف 5 ماہ میں 4 سینئر سرکاری افسران قبل ازوقت ریٹائر ڈ ہوگئے۔
گزشتہ تین سال کے دوران 9 سرکاری افسران نے قبل ازوقت ر یٹامنٹ لی 9 میں چار سرکاری افسران نے رواں سال کے دوران قبل ازوقت ریٹائر منٹ لی۔ رواں سال کے دوران گریڈ 19 کے لیفٹیننٹ (ر) احمد محی الدین اور سید عاصم حسین، گریڈ 20 کے غلام مجتبی جویو اور گریڈ 22 کی عائشہ حمیرا چوہدری نے قبل ازوقت ریٹائر منٹ لی۔
گریڈ 19 کے افسر محمد احمد عثمانی بھی یکم جنوری 2027 کو قبل ازوقت ریٹائرڈ ہوجائیں گے۔سال 2025 میں گریڈ 22 کے کیپٹن ر منیر اعظم اور گریڈ 19 کے وقار احمد قبل ازوقت ریٹائر ہوئے تھے۔ سال 2024 میں گریڈ 18 کے سہیل افضل نے قبل ازوقت ریٹائرمنٹ لی۔ سال 2023 میں گریڈ 22 کے وسیم مختار چوہدری نے قبل ازوقت ریٹاٹرمنٹ لی تھی۔

