کوئٹہ(الفجرآن لائن)سابق گورنر و وزیراعلی بلوچستان اور ممتاز بلوچ قبائلی رہنما نواب اکبر خان بگٹی کی 20ویں برسی کل 26 اگست کو نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔
نواب اکبر خان بگٹی 26 اگست 2006 کو انتقال کر گئے تھے اور کل ان کی وفات کو 20 برس مکمل ہو رہے ہیں۔
برسی کے موقع پر کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں 1، سماجی اور قبائلی حلقوں کی جانب سے مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے، جبکہ ان کے آبائی و رہائشی مقام پر فاتحہ خوانی اور لنگر و نیاز کا بھی انتظام کیا گیا ہے

