گوادر (الفجرآن لائن) حکومتِ بلوچستان کے احکامات اور ہدایات پر ضلعی انتظامیہ گوادر کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ضلع گوادر کی سمندری حدود میں ماہی گیری کرنے والے تمام ماہی گیروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 15 روز کے اندر محکمہ فشریز گوادر کے دفتر سے ماہی گیری کا لائسنس حاصل کریں
اور اپنی کشتیوں کی رجسٹریشن کی لازمی طور پر تصدیق کروائیں۔
محکمہ فشریز کے حکام نے واضح کیا ہے کہ مقررہ مدت کے اندر لائسنس حاصل نہ کرنے اور کشتیوں کی رجسٹریشن کی تصدیق مکمل نہ کروانے والے ماہی گیروں کے خلاف قواعد و ضوابط کے مطابق قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
حکام کے مطابق بغیر لائسنس ماہی گیری کی اجازت نہیں دی جائے گی۔حکام نے ضلع گوادر کے تمام ماہی گیروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی قانونی کارروائی یا مشکلات سے بچنے کے لیے مقررہ مدت کے اندر محکمہ فشریز کے دفتر سے رابطہ کریں
اور اپنے لائسنس کے حصول سمیت کشتیوں کی رجسٹریشن کی تصدیق سے متعلق تمام ضروری امور مکمل کریں۔
محکمہ فشریز کے مطابق اس اقدام کا مقصد سمندری وسائل کا مثر تحفظ، ماہی گیری کے شعبے کو منظم بنانا اور ضلع گوادر کی سمندری حدود میں متعلقہ قوانین و ضوابط پر مثر عمل درآمد یقینی بنانا ہے

