راولپنڈی (الفجرآن لائن) راولپنڈی میں فائرنگ، لڑائی جھگڑے اور ڈوبنے کے الگ الگ واقعات میں نو عمر لڑکے سمیت 3 افراد جان کی بازی ہار گئے تھانہ سٹی کے علاقہ میں فائرنگ سے 13 سالہ سفیان اپنے بھائی سلیمان کے ہاتھ سے گولی چل جانے جان کی بازی ہارگیا متوفی کو گولی ٹانگ پر لگی جو زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ گیا
تھانہ سٹی کے ہی علاقے گوالمنڈی میں شادی کی تقریب میں لڑائی جھگڑے کے دوران چھری کے وار سے نوید نامی لڑکا شدید زخمی ہوکر ہسپتال لے جاتے ہوئی دم توڑ گیا
پولیس نے مقتول کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا جس کے مطابق وہ اپنے بیٹے کے ہمراہ شادی کی تقریب میں آیا تھا کھانے کے بعد تلخ کلامی کے دوران اعجاز نے میرے بیٹے پر چھری سے وار کیا جو ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا
نہ تھانہ وارث خان کے علاقے ڈھوک الہیٰ بخش کے نالے سے نامعلوم شخص ک لاش برآمد کر لی جس کی عمر 55 سال بتائی جاتی ہے ریسکیو 1122 نے متوفی کی لاش ہسپتال منتقل کر دی

