کوئٹہ(الفجرآن لائن) بلوچستان کے ضلع د±کی میں دو کوئلہ کانوں کے ٹھیکیداروں کے درمیان مبینہ تنازعے نے المناک صورتحال اختیار کرلی۔ تنازعے کے باعث مزدوروں نے مبینہ طور پر حریف کان کی آکسیجن سپلائی بند کردی،
جس کے نتیجے میں دم گھٹنے سے دو افغان باشندوں سمیت 3 کان کن جاں بحق ہوگئے مائنز انسپکٹریٹ نے واقعے کو محض حادثہ قرار دینے کے بجائے مجرمانہ غفلت اور قتل قرار دیا ہے۔
پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور کیس میں 4 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ متعلقہ اداروں کی جانب سے واقعے کے ذمہ داروں کے تعین اور مزید قانونی کارروائی کا عمل جاری ہے

