کوئٹہ (الفجرآن لائن) بلوچستان کے علاقے جیونی میں پاک ایرانی سرحد کے قریب مسلح افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ مسلح افراد گاڑی کو آگ لگا کر فرار ہوگئے پولیس کے مطابق گزشتہ روز پاک ایران سرحد کے قریب جیونی کے علاقے میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
مسلح افراد نے گاڑی کو آگ لگادی اور فرار ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعشیں تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردی بتایا جاتا ہے کہ حملہ آور موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہوئے ہیں جس کو پولیس نے برآمد کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔
پو لیس کے مطابق مارے جانے والے افراد کا تعلق کوئٹہ، خیبرپختونخوا کے علاقے کرک اور پنجاب کے علاقہ لیہ اور شیخوپورہ سے بتایا جاتا ہے نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاۂ کے حوالے کردی گئیں۔

