کوئٹہ (الفجرآن لائن) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ڈاکٹر نجیب نقی کو آزاد جموں و کشمیر کا 25واں صدر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے ایک تہنیتی بیان میں وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے آزاد جموں و کشمیر کے عوام اور منتخب نمائندوں کو بھی اس اہم آئینی مرحلے کی تکمیل پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر نجیب نقی کا اس اعلیٰ ترین آئینی عہدے پر انتخاب ان کی سیاسی خدمات، عوام اور اسمبلی ممبران کے بھرپور اعتماد کا واضح مظہر ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر نجیب نقی کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ اپنی آئینی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دیں گے۔ میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ نو منتخب صدر خطے کی تعمیر و ترقی، پائیدار خوشحالی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے اپنا بھرپور اور کلیدی کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کے عوام آزاد کشمیر کے بہن بھائیوں کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا گو ہیں اور امید کرتے ہیں کہ نئے صدر کی قیادت میں خطہ ترقی کی نئی منازل طے کرے گا

