Pakistan Cuts Petrol and Diesel Prices Effective September 29
اسلام آباد: (الفجر آن لائن )حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی، جس کے بعد پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 56 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 404 روپے 97 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔
اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں بھی 2 روپے 27 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 389 روپے 3 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 29 ستمبر سے ہوگا۔

