کابل (الفجرآن لائن) پازیٹو پیس انڈیکس میں طالبان رجیم کی بدترین کارکردگی سامنے آگئی۔
معروف آسٹریلوی تھنک ٹینک نے افغان رجیم کی کارکردگی کا پول کھول دیا۔
آسٹریلوی تھنک ٹینک انسٹی ٹیوٹ فار اکنامکس اینڈ پیس کی پوزییٹیو پیس رپورٹ 2026 کے مطابق افغانستان 163 ممالک میں 157 ویں نمبر پر ہے اور دنیا کے پسماندہ ترین ممالک میں شامل ہے۔
پازیٹو پیس انڈیکس میں 3.3 فیصد کی تنزلی کے بعد، افغانستان گزشتہ دہائی میں جنوبی ایشیا کا واحد شدید ناکام ملک بن چکا ہے۔
افغان رجیم میں صحافتی آزادی میں 78.8 فیصد کی تاریخی گراوٹ نے اسے میڈیا کی آزادی کے لحاظ سے جنوبی ایشیا کا بدترین ملک بنا دیا ہے۔

